ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلیان سنگھ نے مودی کی حمایت میں بیان دے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی: الیکشن کمیشن 

کلیان سنگھ نے مودی کی حمایت میں بیان دے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی: الیکشن کمیشن 

Wed, 03 Apr 2019 00:08:19    S.O. News Service

نئی دہلی ،02؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں بیان دے کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔کمیشن نے اس معاملے میں اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے اور اس معاملے سے صدر کو جلد ہی آگاہ کیا کرایا جائے گا۔کمیشن کے ذرائع نے منگل کو اس معاملے میں کی گئی جانچ پوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنگھ آئینی عہدے پر فائز ہیں اس لئے کمیشن اپنی انکوائری رپورٹ سے صدر کو خط لکھ کر آگاہ کرائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کلیان سنگھ نے حال ہی میں اتر پردیش کے علی گڑھ میں بی جے پی کارکنوں اور رہنماؤں سے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جتانے کی اپیل کی تھی۔کمیشن نے یہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے دوران آئینی عہدے پر فائز شخص کا سیاسی بیان مانا ہے۔سنگھ نے اپنے مبینہ بیان میں کہا تھاکہ ہم تمام لوگ بی جے پی کے کارکن ہیں۔مودی جی دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔کمیشن نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ مانگی تھی۔اس کی جانچ میں سنگھ کے خلاف الزام کی تصدیق ہوئی ہے۔


Share: